Blog
دیربالا میں دہشتگردوں کا حملہ، دو بند چیک پوسٹ نذر آتش واقعے کے وقت پوسٹ پر پولیس اہلکار موجود نہیں تھے

ویب ڈیسک : ضلع دیربالا میں عسکریت پسندوں نے رات کی تاریکی میں حملہ کرتے ہوئے دو بندو چیک پوسٹ نذر آتش کر دی ، تاہم چیک پوسٹ خالی ہونے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے رات کے وقت چیک پوسٹ پر حملہ کیا، اس واقعے کے وقت چیک پوسٹ پر اہلکار موجود نہیں تھے، جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس حکام کے مطابق 13 اگست کو بھی اسی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا، تاہم پولیس اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا۔دو بندو چیک پوسٹ نذر آتش کئے جانے کے اس واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے اقدامات جاری ہیں