Pakistan

خیبر روڈ پر بی آر ٹی فیڈر روٹ کی درخواست دائر پشاور ہائی کورٹ نے وزارت دفاع سے جواب طلب کرلیا

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ میں خیبر روڈ پر بی آر ٹی فیڈر روٹ یا شٹل سروس شروع کرنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت وزارت دفاع سے جواب طلب کرلیا گیا۔درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل بینچ نے کی۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل امین الرحمن یوسفزئی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ صاحبزادہ عبدالقیوم روڈ پر بھی بی آر ٹی فیڈر روٹ یا شٹل سروس شروع کرنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ خیبر روڈ پر پشاور ہائیکورٹ، جوڈیشل کمپلیکس، سپریم کورٹ، سول سیکرٹریٹ سمیت متعدد اہم عمارتیں اور سرکاری دفاتر موجود ہیں۔وکیل کے مطابق پشاور ہائیکورٹ، جوڈیشل کمپلیکس اور سول سیکرٹریٹ میں روزانہ ہزاروں افراد آتے ہیں، تاہم ان کے لیے اس روٹ پر مناسب پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بی آر ٹی کا قریبی سٹیشن موجود ہے، لیکن خیبر روڈ پر براہِ راست ٹرانسپورٹ سروس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سماعت کے دوران جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے وزارت دفاع کو فریق بنایا ہے؟وکیل امین الرحمن یوسفزئی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ جی ہاں، وزارت دفاع کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہےعدالت نے درخواست پر مزید کارروائی کرتے ہوئے وزارت دفاع سے جواب طلب کرلیا، درخواست میں خیبر روڈ اور صاحبزادہ عبدالقیوم روڈ پر شہریوں کی سہولت کے لیے بی آر ٹی فیڈر روٹ یا متبادل شٹل سروس شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *