Pakistan

سانحہ پمز، قیاس آرائی کے بجائے انکوائری رپورٹ کا انتظار کیا جائے، وزیر قانون وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سانحہ پمز پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انکوائری کمیٹی بنائی ہے ہمیں قیاس آرائی کے بجائے اس کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے پمز حادثہ کی تحقیقات کے لیے انڈی پینڈنٹ انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی کل تک عبوری انکوائری رپورٹ آجائے گی اور بہت ساری چیزیں کلیئر ہو جائیں گی
ان کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی کے ٹی او آرز ہی یہی تھے کہ وہ ذمہ داری کا تعین کرے، انکوائری کمیٹی ویڈیو فوٹیج سے دیکھ رہی ہے کہ کیا اتنا ریسپانس ٹائم تھا کہ آکسیجن پر انحصار کرنے والوں کو آکسیجن ہٹا کر جانیں بچانا تھیں، یہ ٹیکنیکل سوالات ہیں جن پر ہمیں کسی قسم کی پیش گوئی نہیں کرنی چاہیے یا قیاس آرائی سے کام نہیں لینا چاہیے۔
وفاقی وزیر قانون کے مطابق انسانی جان کی کوئی تلافی نہیں ہو سکتی، زیادہ ضروری بات ذمہ داری کا تعین کرنا ہے، دیکھنا ہے کہ کیا اس حادثے کے ہونے کے باوجود انسانی جانوں کو بچایا جا سکتا تھا اور ممکن تھا تو کوتاہی کہاں پر ہوئی؟ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کل خود کو احتساب کے لیے پیش کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *