Blog
پشاور میں ترناب پولیس چوکی پر ڈرون حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار ڈرون سے دو مارٹر گولے داغے گئے، 9 افراد زخمی،تحقیقات شروع

پشاور: کی ٹی روڈ پر قائم ترناب پولیس چوکی پر ڈرون حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ترناب فارم پولیس چوکی کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جسے پشاور میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈرون حملہ قرار دیا گیا ہے۔
ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈرون کے ذریعے دو مارٹر گولے گرائے گئے۔ ایک گولہ پولیس چوکی کے اندر جبکہ دوسرا کچھ فاصلے پر موجود دکانوں پر گرا۔
حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 7 شہری زخمی ہوئے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آور ڈرون کے روٹ کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس چوکی کے اندر اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔
حکام نے جی ٹی روڈ پر قائم پولیس چوکیوں پر اینٹی ڈرون سسٹم فعال کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔