Pakistan

سانحہ پمز پر تنقید کے بجائے غمزدہ خاندانوں کو گلے لگانا چاہیے مصطفیٰ کمال اپنا رویہ درست کریں، سانحہ پمز پر سیاست نہ کریں میئر کراچی

کراچی:میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سانحہ پمز پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں تنقید کے بجائے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور انہیں گلے لگانا چاہیے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سانحہ پمز کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ایسے واقعات پر سیاست یا تنقید کے بجائے متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہونا چاہیے۔
میئر کراچی نے مصطفیٰ کمال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنا رویہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاش مصطفیٰ کمال کراچی کے مسائل کے حوالے سے بھی یہی رویہ اپناتے۔
مرتضیٰ وہاب نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مکران روڈ پر کچھ کام ابھی شروع ہوا ہے، شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
انہوں نے حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سب کچھ ڈپٹی کمشنر چلا رہے ہیں جبکہ اسلام آباد میں وزراء معاملات چلا رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوامی مسائل کے حل اور متاثرہ خاندانوں کی مدد پر توجہ دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *