Pakistan

نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار لوئر مال پولیس کی کارروائی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج ،تحقیقات شروع

لاہور میں لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرکے زیادتی کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم کافی عرصے سے خاتون کا کرایہ دار تھا اور مبینہ طور پر ویڈیوز اور تصاویر کی بنیاد پر اسے بلیک میل کرتا رہا۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی فرحت عباس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق خواتین پر تشدد اور جنسی استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *