Blog
باڑہ،کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 بے ہوش شین کمر میں پیش آنے والے واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے متاثرین کو ہسپتال منتقل کردیا

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے شین کمر، چلگزئی میں کوئلہ کان میں کام کے دوران مبینہ طور پر گیس بھرنے سے 4 افراد متاثر ہوگئے۔
باڑہ پولیس کے مطابق واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد بے ہوش ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے باڑہ ڈوگرہ ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کی شناخت سے متعلق مزید معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔