Blog
دشمن کے بیانیے کو قومی اتحاد سے شکست دیں گے؛ ایرانی سپریم لیڈر حوصلوں کو کمزور کرنے والے بیانات سے گریز کریں،مجبتیٰ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ملک میں قومی اتحاد اور سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے ایسی تمام سرگرمیوں اور بیانات سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جو عوامی حوصلے کو کمزور یا معاشرتی یکجہتی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے تحریری پیغام میں حکومت سے کہا کہ مایوسی پھیلانے والے بیانات سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔انھوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والی کوئی بھی سرگرمی ممنوع ہے۔ ملک کے مختلف شعبوں میں اقدامات کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور عوامی اتحاد کو بنیادی اہمیت دی جانی چاہیے۔مجتبیٰ خامنہ ای نے صدر مسعود پزیشکیان کی حکومت کی جانب سے بنیادی اشیائے ضروریہ اور عوامی خدمات کی فراہمی، متاثرہ علاقوں کی بحالی اور توانائی کے وسائل کے انتظام کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ایسے وقت کیے گئے جب ایران کو پابندیوں، اقتصادی دباؤ اور جنگ کے باعث متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق حکومت کو ملک کی موجودہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی ضروریات پوری کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے۔ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عوام کو درپیش معاشی مشکلات کے حل پر خصوصی توجہ دے۔