Pakistan

پشاور میں بڑا پولیس مقابلہ،میجر گینگ کے 4 ڈاکو ہلاک متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے،دو ڈاکو فرار ہوگئے

پشاور میں بڑا پولیس مقابلہ، تین صوبوں اور اسلام آباد پولیس کو انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ کا خاتمہ کردیا ہے،پولیس مقابلے میں چار ڈاکو ہلاک اودو فرار ہوگئے ہیں، وقار عرف میجر گینگ گزشتہ تقریباً 15 سال سے منظم جرائم میں سرگرم تھا۔ ۔گینگ کا نیٹ ورک خیبر پختونخوا ۔ پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بھی متعدد سنگین وارداتوں میں اس کے ارکان مبینہ طور پر ملوث اور مطلوب رہے۔پشاور ۔گینگ کی سربراہی وقار عرف میجر سکنہ پشاور کرتا تھا ۔ جبکہ ۔کینگ اہم ارکان اور ساتھیوں میں ساحل عرف سعود مہمند سکنہ ورسک روڈ اعجاز عرف پہلوان سکنہ پشاور۔ حفیظ عرف چرّا سکنہ درہ آدم خیل/نوشہرہ، گران ولی سکنہ جلال آباد افغانستان اور علی عرف شینا سکنہ افغانستان شامل ہیں۔تھےپشاور ۔گینگ مبینہ طور پر سکیورٹی فورسز سے مشابہ لباس اور آلات، وائرلیس اور دیگر مواصلاتی آلات، وائی فائی جیمرز اور جدید اسلحہ استعمال کرتے تھے۔۔پشاور ۔ملزمان خود کو خفیہ اداروں یا سکیورٹی اہلکاروں کے طور پر ظاہر کرکے گھروں میں تلاشی کے بہانے داخل ہوتے اور بعد ازاں نقدی، سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔ پولیس ریکارڈ اور دستیاب معلومات کے مطابق گینگ کو متعدد بڑی وارداتوں سے منسلک کیا گیا ہے، جن میں:حیات آباد تقریباً 80 لاکھ روپے کی ڈکیت یکہ توت پشاور: تقریباً 2 کروڑ روپے کی ڈکیتی چمکنی شامل ہےگینگ پر گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے، اغواء برائے تاوان، مسلح ڈکیتیوں، منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ روابط کے الزامات بھی ہیں پشاور ۔وقار عرف میجر گینگ ایک منظم بین الصوبائی مجرمانہ نیٹ ورک کے طور پر کام کرتا رہا، جس کی سرگرمیاں پشاور سے لے کر ملاکنڈ، دیر، سوات، راولپنڈی، اسلام آباد، پنجاب اور کراچی تک رپورٹ ہوئیں۔پشاور ۔پولیس کی جانب سے گینگ کے خلاف مختلف صوبوں اور اضلاع میں درج مقدمات، سابقہ گرفتاریوں، عدالتی ریکارڈ اور دیگر جرائم سے روابط کی مکمل تفصیلات بھی مرتب کی جا رہی ہیں۔پشاور ۔تھانہ یکہ توت پولیس مقابلے میں چار ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *