Blog
کالعدم انصارالسلام کا سابق کمانڈر فائرنگ سے ہلاک

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالعدم انصارالسلام کا سابق کمانڈر فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،فائرنگ کا واقعہ تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں پیش آیا ایک شخص زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سید اکبر کے نام سے ہوئی ہے، سید اکبر کالعدم انصارالسلام تیراہ کا سابق کمانڈر رہ چکا تھا، فائرنگ سے زخمی فضل شیر کو ایل آر ایچ منتقل کردیا گیا، پولیس اور تفتیشی ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔