Pakistan

عمران خان، بشریٰ بی بی کی قیدِ تنہائی کی درخواستیں قابلِ سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کی جیل حکام کو ملاقات کرانے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جیل میں قید تنہائی سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں قابل سماعت قرار دے دیں۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نصرت بھٹو کیس اور بیگم شمیم آفریدی کے فیصلوں کے مطابق درخواستیں قابل سماعت قرار دیں۔
ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ بانی کو روزانہ کی بنیاد پر اخبارات اور کتابیں فراہم کریں، جیل رولز کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جائیں، سپرنٹنڈنٹ یقینی بنائیں کہ بشری بی بی کو بھی قید تنہائی میں نہ رکھیں۔
عدالت نے کہا کہ درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی جاتی ہے لہٰذا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالتی ہدایات پر عمل یقینی بنائیں۔ جیل حکام کو بشریٰ بی بی کی بانی سے ملاقات کی ہدایت بھی کر دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *