Blog
پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا؛ نئی قیمتیں جاری پیٹرول 342.79، ڈیزل 370.41 روپے فی لیٹر مقرر

پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 370 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے یکم ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 03 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 12 مرتبہ کمی اور 16 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے وہی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 10 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 18 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔