Pakistan

خیبر پختونخوا، گلگتاور آزاد کشمیر میں سیلاب کا بڑا خطرہ، الرٹ جاری وادی نیلم ,غذر، گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے حوالے سے حساس قرار

اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے مون سون بارشوں اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے پیش نظر گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور اچانک سیلاب کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق غذر، ہنزہ، نگر، شگر، گلگت، روندو، دیامر، استور، سکردو، گانچھے، کھرمنگ اور وادی نیلم کے علاقوں کو ممکنہ گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے حوالے سے حساس قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب چترال، اپر و لوئر دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، بونیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو حساس گلیشیئرز، جھیلوں، دریاں اور ندی نالوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے عوام کو گلیشیئرز سے آنے والے دریاؤں، ندی نالوں اور خطرناک علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔الرٹ میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پانی کی سطح میں اچانک اضافے، پانی کے رنگ میں غیر معمولی مٹیالا پن یا گلیشیئرز کے قریب کسی غیر معمولی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دی جائے۔این ای او سی نے 2سے 5 ستمبرکے دوران خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ شدید اور موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں کے علاوہ دیر، سوات، بونیر، ملاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، نوشہرہ، صوابی، مردان اور پشاور میں بھی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *