Blog
مریم نوازملکی تقسیم کی سازش کررہی ہے،سہیل آفریدی دوسرے صوبوں کے عوام کو دہشت گرد کہنا سازش ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میرپورخاص میں اسٹریٹ موومنٹ ریلی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ کی جانب سے سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام کو دہشت گرد قرار دینا پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔مریم نوازملکی تقسیم کی سازش کررہی ہے،اسٹریٹ موومنٹ کے تحت سندھ میں تیسرے روز وزیراعلیٰ کا قافلے کی صورت میں مختلف علاقوں میں گئے جہاں انہوں نے عوام اور کارکنان سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ بھارت کو دوست کہتی ہیں اور انہٰں بھارت سے کوئی مسئلہ نہیں مگر پاکستان کے سرحدی صوبوں سے مسئلہ ہے، مسلط کیے گئے حکمرانوں کے ایسے بیانات پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوشش ہیں۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ اگرملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔ یہ لوگ عوام کو غربت، جہالت اور بھوک میں دھکیلنا چاہتے ہیں، ان کے مفادات عوام کے مفادات سے متصادم ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ 3300 ارب روپے کا بجٹ ہو اور عوام کے لیے نہ ترقی ہو، نہ اسکول، نہ کالج اور نہ اسپتال، یہ کیسے برداشت کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور پنڈی والوں کی نیندیں بھی حرام ہو چکی ہیں، جہاں تک نظریں جا رہی ہیں لوگ ہی لوگ ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ 27 ستمبر کا لانگ مارچ عوام کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم دن ہے اور آج کا اجتماع اسی اہم مقصد کے لیے اکٹھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ان غنڈوں کو جیل بھیجا گیا، انہوں نے ڈیلیں کیں، اس بار ان کا ٹکر کے لیڈر سے واسطہ پڑا ہے، ان کا خیال تھا عمران خان جیل جائیں گے اور ٹوٹ جائیں گے، لیکن عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔