Blog
تھانہ درابن پر حملے کی کوشش ناکام پولیس کی بھرپور مزاحمت سے حملہ آور پسپا

ڈیرہ اسماعیل خان:گزشتہ شب تھانہ درابن پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کی کوشش پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام بنا دی گئی۔پولیس جوانوں نے حملہ آوروں کے خلاف فوری اور بھرپور مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں نامعلوم مسلح افراد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے اور پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق جوانوں نے کارروائی کے دوران پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث تھانہ درابن محفوظ رہا۔
واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی جبکہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں