Blog
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 358 روپے 77 پیسے ہوگئی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔اوگرا نے 8 ستمبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 358 روپے 77 پیسے پر پہنچ گئی۔اس کے علاوہ اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا جس کے بعد فی لیٹر قیمت 381 روپے 77 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔اوگرا کی جانب سے 8 ستمبر کیلیے تعین کردہ نرخ کا اطلاق رات 12 بجے سے کل تک ہوگا۔سال 2026 میں اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی اضافے کا حجم 236 روپے 73 پیسے فی لیٹر رہا، جبکہ مجموعی کمی 147 روپے 88 پیسے فی لیٹر رہی۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی اضافے کا حجم 404 روپے 77 پیسے فی لیٹر رہا، جبکہ مجموعی کمی 290 روپے 41 پیسے فی لیٹر رہی۔