Pakistan

وانا اور اعظم ورسک میں مال بردار گاڑیوں کا داخلہ بند سکیورٹی خدشات کے باعث 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان لوئر کی ضلعی انتظامیہ نے وانا اور اعظم ورسک میں مال بردار گاڑیوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کرتے ہوئے 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاگو کی جانیوالی پابندی 7 ستمبر رات 9 بجے سے 13 ستمبر رات 9 بجے تک نافذ رہے گی، اس دوران لوڈر رکشہ، سنگل کیبن کارگو گاڑیاں، شازور، سوزوکی لوڈر، مزدا اور ڈمپر گاڑیوں کی نقل و حرکت ممنوع ہوگی۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 6 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کی مدت کے دوران پابندی کی مکمل پاسداری کریں اور کسی بھی مشکوک گاڑی یا سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پولیس، سیکیورٹی فورسز یا متعلقہ حکام کو اطلاع دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *