Pakistan

نرسنگ کالج واقعہ، 26 طلبہ کیخلاف ایف آئی آر طلبہ پر ہراساں کرنے، دھمکانے اور سکیورٹی صورتحال خراب کرنے کی دفعات شامل

پشاور کے حیات آباد نرسنگ کالج میں پیش آنے والے واقعے پر 26 طلبہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایف آئی آر میں طلبہ پر اساتذہ کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے سمیت سکیورٹی صورتحال خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
واقعے کی انکوائری کے لیے سپیشل سیکرٹری صحت کی سربراہی میں تین رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی ایک روز میں واقعے کی چھان بین کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *