Blog
سنگدل باپ نے کلہاڑی کے وار سے بیٹی کو قتل کر دیا مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں والد کے خلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے، گزشہ شب شقی القلب باپ نے کلہاڑی کے وار کر کے 32سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اباخیل کے محلہ شیری خیل میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں باپ نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار سے بیٹی کو قتل کر دیا، 32سالہ ناہید اختر کے مبینہ قتل کے حوالے سے مقدمہ مقتولہ کی بہن زینت بی بی کی مدعیت میں والد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ قتل کا واقعہ 9 ستمبر کی شب تقریباً 2 بجے پیش آیا، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے گورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کر دی گِئی ہے ، جبکہ ملزم میر عالم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ دفعہ 302 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کیا گیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی بہن کے مطابق والد پہلے بھی بیٹی کو قتل کی دھمکیاں دیتا رہا ہے، رپورٹ درج ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے