Blog
عالمی منڈی میں خام تیل 108 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا برینٹ خام تیل کی قیمت میں دورانِ کاروبار 7.1 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی منڈی میں ایران جنگ کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں طویل رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔
جمعرات کو برینٹ خام تیل کی قیمت میں دورانِ کاروبار 7.1 فیصد تک اضافہ ہوا اور قیمت 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ بعد ازاں برینٹ 107.63 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا، جو یومیہ بنیاد پر 6.34 فیصد اضافہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ 19 مئی کے بعد برینٹ خام تیل کی بلند ترین اختتامی قیمت ہے، جبکہ گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران ایک روز میں ہونے والا یہ سب سے بڑا اضافہ بھی ہے۔
دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت بھی 103 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کرگئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں سپلائی سے متعلق خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔