Blog
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک افغان خارجی عبید اللہ سعد سمیت 4 دہشتگرد ہلاک، عبید اللہ متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

پشاور: کرم ڈسٹرکٹ میں سیکیورٹی فورسز نے 8 ستمبر کو خوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، کارروائی میں فتنۃ الخوارج سے وابستہ افغان شہری عبید اللہ سعد سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق عبید اللہ سعد کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا اور وہ پاکستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ کارروائی کے دوران اس کے تین ساتھی بھی مارے گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیامِ امن کے لیے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، جبکہ ملک کے امن، سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔