Blog
حوثیوں کا باب المندب پر کنٹرول کا دعویٰ عالمی تجارت متاثر ہونے کا خدشہ، اہم فوجی اڈوں پر قبضے کا بھی دعویٰ

یمن میں حوثیوں نے بحیرۂ احمر کی اہم سمندری گزرگاہ باب المندب پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حوثی جنگجوؤں نے یمن کے صوبہ تعز میں الخالد اور جبل النصر کے فوجی اڈوں سمیت بعض اہم علاقوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے، جبکہ المخا بندرگاہ کے اطراف پیش قدمی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق المخا ایئرپورٹ پر بھی حوثیوں کے قبضے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ باب المندب عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے، جہاں سے تیل، گیس اور دیگر تجارتی سامان کی ترسیل ہوتی ہے۔
یمن کی صدارتی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ باب المندب کی صورتحال میں مزید بگاڑ کے اثرات بحیرۂ احمر سے ہوتے ہوئے عالمی تجارتی سرگرمیوں اور سوئز کینال تک پہنچ سکتے ہیں۔