Blog
۔ حوثیوں کا جزیرہ میون اور ذباب پر قبضے کا دعویٰ یمنی سرکاری فورسز میون سے نکل گئیں، باب المندب پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ

صنعا: یمن کے حوثیوں نے باب المندب میں واقع اسٹریٹجک اہمیت کے حامل جزیرے میون اور بحیرۂ احمر کے ساحلی شہر ذباب پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یمنی سرکاری ذرائع کے مطابق سرکاری فورسز میون سے نکل گئی ہیں، جبکہ یمنی فوج نے شہریوں کو تعز-المخا اور المخا-ذباب کے روٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حوثی رہنما محمد البخیتی نے بھی باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی وزارتِ صحت کے مطابق 3 ستمبر سے سعودی قیادت میں ہونے والے حملوں میں 82 افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔