Blog
مریدکے میں ن لیگی رہنما شیخ شبیر احمد قاتلانہ حملے میں جاں بحق جی ٹی روڈ پر کار سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، پولیس نے دیرینہ دشمنی کا شبہ ظاہر کردیا

مریدکے: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر احمد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شیخ شبیر احمد اپنی فلور ملز سے کار میں سوار ہوکر لاہور میں اپنی رہائش گاہ جا رہے تھے کہ مریدکے کے قریب جی ٹی روڈ پر گھات لگائے کار سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں شیخ شبیر احمد شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
واردات کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کردی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی شناخت و گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے واقعے کو دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔