Pakistan

خیبر پختونخوا میں آج سے بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بالائی اضلاع میں فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے الرٹ

پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج سے 17 ستمبر کے دوران تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 14 سے 17 ستمبر کے دوران صوبے کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث فلیش فلڈ کا خدشہ ہے، جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبشاور، مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں شدید بارش کی صورت میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کرنے جبکہ نکاسی آب کے نظام کوٹ آباد کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پشاور، مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں شدید بارش کی صورت میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کرنے جبکہ نکاسی آب کے نظام کو صاف اور فعال رکھنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں اور ضروری سامان کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے۔ موسمی صورتحال کے پیش نظر سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، بجلی کی تاروں اور دیگر خطرناک اشیاء سے دور رہیں جبکہ سیلابی پانی میں داخل ہونے یا اسے عبور کرنے سے مکمل گریز کریں۔
ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی کر رہا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *