Pakistan

لانگ مارچ ، تاجروں نے سامان ذخیرہ کرنا شروع کردیا اشیائے ضروریہ کی ترسیل میں مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ

ویب ڈیسک: آئندہ چند روز کے دوران مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے خیبرپختونخوا میں لانگ مارچ کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے اعلانات ہوتے ہی اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان کی بین الصوبائی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ممکنہ قلت اور قیمتوں میں اضافے سے بچنے کے لیے پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع کے تاجروں اور گڈز ٹرانسپورٹرز نے ضروری سامان کی اضافی مقدار منگوا کر ذخیرہ کرنا شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف تنظیموں کی جانب سے ستمبر میں لانگ مارچز کے اعلانات کے بعد تاجروں میں تشویش بڑھ گئی ہے۔اعلانات کے مطابق 20 ستمبر جماعت اسلامی، 22 ستمبر آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی، 25 ستمبر کسان تنظیمیں اور 27 ستمبرکو پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچز کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس صورتحال میں تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں خوراک سمیت مختلف ضروری اشیاء کی بڑی مقدار پنجاب سے آتی ہے۔موٹروے یا جی ٹی روڈ کی بندش کی صورت میں بین الصوبائی سپلائی کا نظام متاثر ہو سکتا ہے، جس کے باعث خوراک، سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل میں مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *