Pakistan

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل بحران کا خطرہ آئل کمپنیوں کے 66 ارب 70 کروڑ روپے واجب الادا ہیں

کراچی: ملک میں ایندھن کا ذخیرہ کم ہونے کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے وفاقی وزیر پیٹرولیم اور چیئرمین اوگرا کو ہنگامی خط لکھ دیا، جس میں سرمایے کی قلت کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی خریداری متاثر ہونے سے خبردار کیا گیا ہے۔او سی اے سی کے مطابق ملک میں پیٹرول کا صرف 18 دن جبکہ ڈیزل کا 27 دن کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے۔ تیل منگوانے کے لیے دستیاب سرمایہ مسلسل کم ہورہا ہے، جس کے باعث ملک میں تیل کے اسٹریٹیجک ذخائر برقرار رکھنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *