Pakistan

معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے،شفیع جان کوہاٹ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کوہاٹ پرانے پولیس لائن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد شہید جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔وزیر اطلاعات شفیع جان کے مطابق دھماکے کے بعد کوہاٹ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، جبکہ امدادی اور طبی کارروائیاں جاری ہیں۔شفیع جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کوہاٹ دھماکے کا سخت نوٹس لیا ہے اور متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ کی جانب سے زخمیوں کو فوری اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے، اسلام سمیت کوئی بھی مذہب ایسی بزدلانہ کارروائیوں کی اجازت نہیں دیتا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے اور دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *