Blog
لاہور: جنرل ہسپتال کے لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار جعلی ڈاکٹر لیبر روم میں خواتین کا معائنہ کر رہا تھا

لاہور: جنرل اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے خود کو ڈاکٹر ظاہرکرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق گائنی ڈاکٹر نے ڈیوٹی ڈی ایم ایس اور تھانے میں درخواست جمع کروا دی۔درخواست کے متن کے مطابق ایک شخص ڈاکٹر کے حلیے میں ایمرجنسی لیبر روم میں خواتین کا معائنہ کر رہا تھا، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔