Pakistan

قلات: 5 دہشت گرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب این-25 پر دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ، اسلحہ و دھماکا خیز مواد برآمد

قلات کے قریب قومی شاہراہ این-25 پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی چیک پوسٹ تباہ کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 23 مغوی افراد بحفاظت بازیاب کرالیے گئے۔ فورسز نے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں بھی برآمد کیں، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *