Blog
ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ 2026 آج ہوگا، طلبا کے لیے اہم ہدایات جاری جیوینائل کارڈ نہ ہونے پر بھی امیدوار امتحان دے سکیں گے

کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 آج منعقد ہوگا، جس کے لیے مجموعی طور پر ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔
امتحان صبح 10 بجے شروع ہوگا جبکہ امیدواروں کے لیے رپورٹنگ کا وقت صبح ساڑھے 6 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کا دورانیہ 3 گھنٹے ہوگا۔ امتحانی انتظامیہ نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر مراکز پہنچیں اور موبائل فون سمیت کوئی بھی ڈیجیٹل ڈیوائس ساتھ نہ لائیں۔
امتحان مکمل ہونے سے قبل مرکز چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ سوالیہ پرچہ امتحان کے اختتام پر نگران عملے کے حوالے کرنا ہوگا، بصورت دیگر نتیجہ منسوخ کیا جاسکتا ہے۔
ایم ڈی کیٹ 2026 میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے جیوینائل کارڈ کی لازمی شرط ختم کردی گئی ہے، تاہم امیدواروں کی شناخت کے لیے اصل مارک شیٹ کی جانچ کی جائے گی۔ انتظامیہ نے امیدواروں کو تمام ضروری دستاویزات ساتھ رکھنے اور امتحانی ضوابط کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔