Blog
حوثی حملوں سے سعودی عرب کو خطرہ، ترکیہ کا دفاعی مدد کا عندیہ سعودی عرب کی فوجی ضروریات کا جائزہ لیں گے: ہاکان فیدان

ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کا حصہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ ان کے مطابق ریاض خود اس تنازع میں شامل نہیں ہونا چاہتا۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکیہ نے جنگ کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں تک بعض تجاویز بھی پہنچائی ہیں، تاہم ان کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ ہاکان فیدان کا کہنا تھا کہ یمن کے حوثیوں کے جاری حملوں کے باعث سعودی عرب کو بعض فوجی ضروریات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سہ فریقی دفاعی معاہدے کے تحت ریاض کی فوجی ضروریات کا جائزہ لے گا۔ ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے اور خلیجی ممالک بھی اس کے ممکنہ اثرات سے دوچار ہیں۔