World

غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 74 ہزار ہوگئی ہزاروں فلسطینی تاحال ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 74 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سال سے جاری حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد بھی ایک لاکھ 75 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق ہزاروں فلسطینی اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں کی حتمی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور ہلاکتوں کی مکمل تصدیق کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *