Pakistan

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی پمز اور الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف ٹیم میں شامل

راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کے مکمل طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم میں پمز اسپتال اور الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیم کی سربراہی پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کر رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا، جس میں بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں کا معائنہ بھی شامل ہوگا۔ میڈیکل ٹیم جدید طبی آلات کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *