Blog
ٹرمپ نے بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا ٹرمپ نے ایران کے لیے تین ممکنہ راستوں کا بتا دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے تناظر میں اہم فیصلوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور خطے میں بڑی تبدیلیاں رونما ہونے والی ہیں۔امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اب بڑے فیصلے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے ایران کے لیے تین ممکنہ راستوں کا ذکر کیا جن میں ایران کو تباہ کرنا، اس کی معیشت کو شدید نقصان پہنچانا یا پھر کسی معاہدے تک پہنچنا شامل ہے۔
امریکی صدر نے خبردار کیا کہ ایران کو اپنا طرزعمل تبدیل کرنا ہوگا بصورت دیگر امریکا اس کیخلاف مزید سخت اقدامات کرسکتا ہے۔ٹرمپ نے ایک طرف ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی جبکہ دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا