Blog
حافظ نعیم کا وزیراعظم کی درخواست پرمارچ موخر کرنے سے انکار پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج سے دستبردار نہیں ہ نگے، حافظ نعیم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک پہنچتے ہی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے رابطہ کرکے لانگ مارچ چند روز کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کردی تاہم حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا ہے کہ اعلان کردہ حکومتی ریلیف پیکیج جماعت اسلامی کو کسی صورت قبول نہیں اور پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیر اور منگل کی درمیانی شب نیویارک پہنچنے کے بعد ملتان میں موجود امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیراعظم نے حافظ نعیم الرحمن سے درخواست کی کہ جماعت اسلامی اپنا مارچ چند روز کے لیے ملتوی کردے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے عوام کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے جبکہ وطن واپس پہنچتے ہی وہ حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کرکے عوام کے لیے مزید بہتر ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم سے گفتگو میں واضح کیا کہ اعلان کردہ ریلیف پیکیج کسی صورت قابل قبول نہیں جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج سے دستبردار نہیں ہوگی