World

نیویارک میں 8 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ایران، پاکستان، ترکیہ، مصر سعودی عرب کے وزرائے خارجہ شریک

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی 81 ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر 8 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ میں اہم ملاقات ہوئی، یاد رہے کہ اس دوران ایران، پاکستان، ترکیہ، مصر ور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا چھٹا اجلاس بھی منعقد ہوا، اجلاس میں مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر مصر، انڈونیشیا، اردن، پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کا رابطہ اجلاس بھی منعقد ہوا۔یہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں شریک ممالک نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات پر مشاورت کی۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کی یہ ملاقاتیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں، جب مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی صورتحال اور ایران سے متعلق بحران عالمی سفارتی ایجنڈے کے اہم موضوعات میں شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *