Pakistan

بلوچستان میں چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی عائد 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ،مظاہرے بھی ممنوع قرار

ویب ڈیسک: عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 30 دن کیلئے بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، اس دوران دھرنے و مظاہرے ممنوع قرار دیدیئے گئے ہیں، یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ان ایام میں چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی ہوگی، پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد صوبے کے عوامی مقامات پر متعدد سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔حکومت بلوچستان کے فیصلے کے تحت عوامی مقامات پر ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔حکام کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اس اقدام کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔اس پابندی کے تحت عوامی مقامات پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے دھرنوں، ریلیوں، مظاہروں اور اسی نوعیت کی دیگر سرگرمیوں کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔بلوچستان حکومت نے عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، نقاب کرنے یا ایسا کوئی ذریعہ استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی ہے جس سے کسی شخص کی شناخت میں رکاوٹ پیدا ہو۔حکام کے مطابق پابندی کے ان ایام میں عوامی مقامات پر شناخت چھپانے والی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔حکومت بلوچستان نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو دی جانیوالے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *