Blog
لانگ مارچ 4 اکتوبر کو، سہیل آفریدی 5 اکتوبر کو فتح کا دن منائیں گے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ 4 اکتوبر کو پشاور سے روانہ ہوگا۔ ان کے مطابق 5 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی کی سالگرہ کے موقع پر جشن منایا جائے گا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی اور پرامن جماعت ہے اور اس کی جدوجہد آئین و قانون کی بالادستی کے لیے ہے۔ انہوں نے لانگ مارچ مؤخر کرنے کو سیاسی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارچ کے بعد بھی مذاکرات جاری رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کمیٹی کے فیصلے سے محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔