Blog
لکی مروت میں ورکرز کنونشن میں ہنگامہ آرائی ورکرز کی ہوائی فائرنگ، لوڈر رکشہ نذرآتش کردیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ورکرز کنونشن کے بعد فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جو کہ سرائے نورنگ کے انصاف ہاؤس میں منعقد ہوا، تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے اختتام کے بعد نامعلوم افراد نے کراکری اور دیگر سامان لے جانے والے لوڈر رکشے پر فائرنگ کردی، اور رکشے اور سامان کو آگ لگا دی ۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات شروع کردیں سرائے نورنگ کے انصاف ہاؤس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قبائلی امور طارق سعید خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کیا، اور پارٹی کارکنوں کے کردار کو تحریک انصاف کی طاقت قرار دیتے ہوئے کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔ورکرز کنونشن کے اختتام پر کراکری، کرسیاں اور دیگر سامان لے جانے والا لوڈر رکشہ جب وہاں سے روانہ ہوا تو نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی، اور ملزمان نے لوڈر رکشے، کرسیوں اور ورکرز کنونشن کے سامان کو آگ لگا دی۔آتشزدگی کے نتیجے میں لوڈر رکشہ، کرسیاں، کراکری اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا، جس کے باعث بھاری مالی نقصان ہوا۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان رکشہ ڈرائیور سے موبائل فون بھی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کرتے ہوئے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ورکرز کنونشن کے بعد پیش آنے والے واقعے پر پارٹی کارکنوں میں تشویش پائی جاتی ہے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے