World

ٹرمپ کی ایران کو مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ حملے کی دھمکی آبنائے ہرمز پر پہلے ہی مکمل کنٹرول حاصل ہے، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو سات روز میں کھولنے کی پیشکش بھی مسترد کردی ہے۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایرانی تجویز کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ ایران آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولنے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم امریکا کو اس پیشکش سے اتفاق نہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز پر پہلے ہی مکمل کنٹرول حاصل ہے اور ان کے مطابق وہاں سے تیل کی بڑی مقدار گزر رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور امریکا بھی معاہدے کا خواہاں ہے تاہم موجودہ ایرانی پیشکش قابل قبول نہیں۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک میں بتایا تھا کہ تہران نے قطر کے ذریعے واشنگٹن کو سات روزہ منصوبہ پہنچایا ہے۔ایرانی تجویز کے مطابق امریکی جانب سے بعض شرائط پوری ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز سات روز کے اندر دوبارہ کھولی جاسکتی ہے اور امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات بھی بحال کیے جاسکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *