Pakistan

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 4 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ کارروائیوں میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 3 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے میرعلی اور گردونواح میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔سکیورٹی فورسز نے میرعلی بازار کے قریب خارجی دہشت گردوں کی جانب سے راشن کے ٹرک کو روکنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔دوسری جانب بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے مال مدرسہ کے قریب بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مال مدرسہ اور بتیگو کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ ایک دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *