Pakistan

ایندھن مہنگا ہونے کا بوجھ عوام پر منتقل ہوگا؛آئی ایم ایف کو یقین دہانی

حکومت نے ایندھن مہنگا ہونے کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر مالیاتی استحکام یقینی بنانے اور توانائی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو کم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات پر زور دیا ہے، جبکہ پاکستانی حکام نے جاری خلیجی جنگ کے باوجود ساختی اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان کے دورے پر موجود آئی ایم ایف مشن نے بڑھتے ہوئے قرضوں کے بوجھ کے تناظر میں پاکستانی حکام سے مالیاتی استحکام کے لیے مستقل بنیادوں پر مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔آئی ایم ایف مشن نے توانائی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو قابو کرنے پر بھی زور دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *