Blog
پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے نہیں دیں گے،عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں تاہم پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے نہیں دے سکتے، سندھ طاس معاہدہ خطے میں امن و استحکام کا ذریعہ ہے۔انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز میں پانی کا بطور ہتھیار استعمال، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی تاریخی، قانونی و تذویراتی پہلو پر خصوصی رپورٹ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک اسٹڈیز کی جانب سے رپورٹ کا اجراء لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی ہمیں فخر ہے کہ ہمارا تعلق سندھ طاس کی قدیم تہذیب سے ہے، طے شدہ معاہدے پر عمل درآمد متعلقہ فریقین کے لیے لازمی ہے اور بین الاقوامی معاہدوں کو یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کیا جا سکتا اس لیے عالمی ثالثی عدالت بھی پاکستان کے موقف کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔