Blog
لوئر دیر میں پُراسرار بخار، 7 افراد جاں بحق

لوئر دیر کی تحصیل ادینزئی کے پہاڑی علاقے میں پُراسرار بخار پھیلنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 5 بچے ڈی ایچ او ڈاکٹر نیاز محمد آفریدی کے مطابق درجنوں بچے چکدرہ اور سوات کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت نے فری میڈیکل کیمپ قائم کردیئے ہیں۔
متاثرہ شہریوں کے خون کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں تاکہ بیماری کی اصل وجہ معلوم کی جاسکے۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کرچکی ہیں۔
ڈی ایچ او کے مطابق ابتدائی معلومات سے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ تمام اموات کسی ایک بیماری یا وبا کے باعث ہوئیں، تاہم بیماری کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔