Pakistan

کچن بند ہونے پر قیدیوں میں جھگڑا، ایک جاں بحق

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کچن بند ہونے پر قیدیوں کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ آئی جی جیل خانہ جات میاں سالک جلال کے مطابق جھگڑا لنگر کی وجہ سے ہوا، جس کے دوران اشرف نامی قیدی جاں بحق جبکہ 4 قیدی زخمی ہوگئے۔
زخمی قیدیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق 2 قیدیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد آئی جی جیل خانہ جات اور پولیس کی نفری بھی اسپتال پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ کی رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *