Pakistan

ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت سے جواب طلب کرلیا

پشاور ہائیکورٹ نے مؤثر حکومتی انتظام، ایڈیشنل یا ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری اور حکومتی امور کے تسلسل سے متعلق آئینی درخواست پر خیبرپختونخوا کی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔یہ آئینی درخواست سیف اللہ محب کاکاخیل، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مفادِ عامہ میں دائر کی ہے، جس میں خیبرپختونخوا میں حکومتی امور کے تسلسل اور آئینی و انتظامی ذمہ داریوں کی مؤثر ادائیگی سے متعلق اہم نکات اٹھائے گئے ہیں۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبے کے انتظامی امور اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت کی مسلسل توجہ ضروری ہے۔درخواست گزار کے مطابق اگر وزیراعلیٰ سیاسی سرگرمیوں میں زیادہ وقت صرف کر رہے ہوں تو صوبے کے روزمرہ انتظامی معاملات اور عوامی امور کو متاثر ہونے سے بچانے کے لیے آئین و قانون کے مطابق مؤثر متبادل انتظام موجود ہونا چاہیے۔آئینی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبے کے انتظامی اور عوامی معاملات میں تسلسل برقرار رہنا چاہیے اور اس مقصد کے لیے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مناسب انتظام کیا جانا ضروری ہے۔پشاور ہائیکورٹ نے ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری اور صوبائی انتظام کی بہتر بجا آوری کے حوالے سے دائر درخواست پر خیبرپختونخوا حکومت سے جواب اور کمنٹس طلب کرلیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *