Blog
آج چارسدہ میں حکمت عملی کا اعلان کروں گا، سہیل آفریدی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ آج چارسدہ میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ بھانہ ماڑی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بلاول بھٹو اور مریم نواز والا لانگ مارچ نہیں، پہلے ٹیسٹ میچ، پھر ٹی ٹوئنٹی اور آخر میں ٹی ٹین کھیلیں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جاری رہے گی۔ ان کے مطابق پارٹی نے سات مطالبات پیش کیے ہیں، جن میں سے ایک بھی غیر قانونی ثابت کیا جائے تو بتایا جائے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے ڈیجیٹل گورننس ایوارڈ اور صوبائی اسمبلی کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔