World

امریکا میں فوجی سزا براہِ راست نشر کرنے کا اعلان

امریکا میں 65 سال سے زائد عرصے بعد پہلی بار سابق فوجی میجر کی سزائے موت کو لائیو اسٹریم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ اس کارروائی کو دیکھ سکیں۔
خبر کے مطابق ندال ملک حسن کو 2009 میں ٹیکساس کے فوجی اڈے فورٹ ہڈ میں فائرنگ کے واقعے میں 13 افراد کی ہلاکت اور 32 کے زخمی ہونے کے جرم میں 3 دسمبر کو سزائے موت دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق اس کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی، جبکہ خبر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حسن کو سزا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *