Blog
بھارتی حصص میں گراوٹ، ویزا پالیسی بھی زیرِ بحث

بھارت کی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، جہاں اہم انڈیکس سینسیکس 1.44 فیصد کمی کے بعد 71 ہزار 593 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ نفٹی 50 میں 1.64 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
رائٹرز کے مطابق مارکیٹ میں کمی کی بڑی وجوہات خام تیل کی بڑھتی قیمتیں، بھارتی روپے کی کمزوری اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مسلسل سرمایہ نکالنا ہیں۔ دوسری جانب امریکی ایچ ون بی ویزا پالیسی میں سختیوں کو بھی بھارتی آئی ٹی شعبے کے لیے تشویش کا باعث قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں نے مسلسل نو کاروباری دنوں میں بھارتی مارکیٹ سے اربوں ڈالر نکالے۔ تاہم، ایک بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود بھارتی آئی ٹی کمپنیوں کے حصص میں بہتری دیکھی گئی، جس کی وجوہات میں ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز کا توقع سے بہتر منافع اور ویزا پروگرام پر کم انحصار شامل ہیں۔